گوادر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی پانوان میں گزشتہ روز قابض فورسز نے دوران آپریشن چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا.
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کا شناخت وحید عزیز، قدیر عزیر، جلیل نوھک، اور کمسن بلال محمد بخش کے ناموں سے ہوئی ہیں.
خیار رہے گزشتہ دنوں بھی قابض فورسز نے دوران جارحیت چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جن کا شناخت فیصل بلوچ، راشد، نظیر محمد اور کامر مراد کے ناموں سے بتایا گیا تھا.
قابض پاکستانی فوج نے جیونی اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز گزشتہ صبح فورسز پر بم حملے کے بعد کیا. فورسز کی جارحیت تاحال جیونی کے نواحی علاقوں میں جاری ہے.
واضح رہے مزکورہ بم حملے کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے ترجمان کے مطابق اس حملے میں قابض پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں.