کراچی ( ہمگام نیوز ) پشتونوں کے ساھ ناروا سلوک کے خلاف ملیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں پریس کلب کے سامنے پی ٹی ایم کی جانب سے پشتونوں کے خلاف پولیس کا نارو سلوک اور ان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
واضح ریے دو روز قبل ملیر سے 4 پشتون نوجوانوں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے3 آج بازیاب ہوگئے جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے.
دوسری جانب پشتون حلقوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک بار پھر بے گناہ پشتونوں کو جبری طور پر اغوا کیا جارہا ہے.
خیال رہے اس وقت کئی سیاسی و سماجی پشتون کارکنان پولیس اور خفیہ اداروں کے حراست میں ہیں.