سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر، 27 فروری کو فجر کے وقت دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں دو دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

  ان قیدیوں کی شناخت “ہادی اربابی گورگیج ولد احمد اور “محمد اسحاق گورگیج” ولد خدارحم، دونوں جو کہ زاہدان رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

  ان بلوچ شہریوں کو 2019 میں دس دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، جن میں ایک جنرل آئی آر جی سی کے چار کرنل اور بسیج سیکیورٹی پلان کے تین افسران شامل تھے جن کی شناخت “پودینا”، “سنجری” اور “علی میر” کے نام سے ہوئی تھی، یہ سب زابل کے رہنے والے تھے جن پر منشیات فروشی کا الزام لگایا گیا تھا ۔

  ایک باخبر ذرائع کے مطابق تمام فوجیوں کو عدالتی نظام نے بری کر دیا اور اپنی ملازمتوں پر واپس آ گئے، لیکن ان دو بلوچ شہریوں کو، جنہیں دوسروں کے مقابلے دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، کو سزائے موت سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ان شہریوں کے اہل خانہ زاہدان جیل میں ان سے آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز