کرج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ البرز کے شہر کرج سنٹرل جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی جن کا نام مازیار سلطان زادہ اور محمد صفری تھا۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2023 کی صبح 9 بجے صبح کرج کے رہنے والے مازیار سلطان زادہ اور محمد صفری دو کرد قیدیوں کو کرج سینٹرل جیل کو پھانسی دی گئی۔

 ان قیدیوں کو پہلے حکومتی فورسز نے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں ایرانی عدالتی نظام نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

 ان دونوں شہریوں کی پھانسی کی خبر اس خبر کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا اور عدلیہ میں سامنے نہیں آئی تھی۔