شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکیچ کے علاقے شہرک سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کیچ کے علاقے شہرک سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کیچ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج کیچ کے علاقے شہرک کے بھترم مقام دو افراد کی لاشیں مقامی افراد نے پہاڑی علاقے سے برآمد کر لی ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے شہرک کے جنوبی پہاڑی علاقے کیچ بھترم ندی اور پہاڑی علاقے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ دونوں لاشوں کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے، جو گذشتہ روز مبینہ طور پر قابض پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ گروپ مابین دوبدو جھڑپ میں شہید ہوگئے ہیں۔

تاہم اس سلسلے میں کسی آزادی پسند تنظیموں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز