چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںجھاؤ میں نصابی کتابوں کی عدم فراہمی کے خلاف طلبہ و طالبات...

جھاؤ میں نصابی کتابوں کی عدم فراہمی کے خلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج

آواران (ھمگام نیوز) جھاؤ میں نصابی کتابوں کی عدم فراہمی کے خلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج تفصیلات کے مطابق نصابی کتب کی عدم فراہمی پر جھاؤ کے طلبا و طالبات احتجاج کے لیے نکل آئے۔

احتجاجی طلبا طالبات جھاؤ کے مختلف سکولوں سے آئے ہوئے تھے۔ احتجاجی ریلی کا آغاز پیلار کورک کراس سے ہوا۔ طلبا و طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پر نصابی کتب کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔

ان کے ہمراہ سکول اساتذہ بھی موجود تھے۔ طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی کتابیں فراہم نہیں کی گئی تھیں جس سے ان کا تعلیمی سال شدید متاثر ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب جبکہ موجودہ تعلیمی سال شروع ہوئے ہفتہ گزر چکا ہے مگر تاحال انہیں کتابیں فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلیمی سال بچانے کے لیے انہیں کتابوں کی جلد فراہمی یقینی بنائیں۔

سکول اساتذہ کا کہنا تھا کہ کتابوں کی عدم فراہمی سے نہ صرف طلبا و طالبات کا پڑھائی متاثر ہوگا بلکہ اساتذہ کا تدریسی سال بھی متاثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز