کوئٹہ (ھمگام نیوز) شیر محمد بگٹی نے سوئی میں خواتین کے کی مزمت کی ہے بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم گزشتہ رات ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے سیغاڑی میں خواتین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ عمل بلوچ روایات کے خلاف ہے اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس گھناؤنے جرم کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کرنے کے لیے معاملے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔