شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeانٹرنشنلجن پنگ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب

جن پنگ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب

چین (ہمگام نیوز) عالمی خبر رساں کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (پارلیمنٹ) کے اجلاس میں چین کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ صدر شی کے خلاف صدارت کے لیے کوئی امیدوار مدِ مقابل نہیں تھا۔ اس لئے یہ کارروائی رسمی تھی، 15 منٹ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں چین کی برسراقتدار جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں سی جن پنگ تیسری مرتبہ پارٹی کتے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تھے، اس لئے یہ بات یقینی تھی کہ وہی آئندہ 5 برس کے لئے چین کے صدر بھی ہوں گے۔

پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کے دو دیرینہ ساتھیوں ژاؤ لیجی کو پارلیمنٹ کا چیئرمین اور ہان زینگ کو ملک کا نائب صدر منتخب کر لیا ہے۔

ژاؤ لیجی کو پارلیمنٹ کا چیئرمین اور ہان زینگ کو ملک کا نائب صدر منتخب کر لیا۔ دونوں رہنما صدر شی کی سابقہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ انقلاب کے بعد ماؤزے تنگ کے بعد صدر شی کو چین کی تاریخ کا سب سے طاقت ور حکمران سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز