جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںپشین میں فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی شخص خاتون سمیت ہلاک

پشین میں فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی شخص خاتون سمیت ہلاک

 

پشین (ھمگام نیوز) پیر کی شام بلوچستان کے شہر پشین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے ضلع پشین کے علاقے گنج محلہ میں فائرنگ کی۔

 

مقتول شخص کی شناخت فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے جو پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی کا رہائشی ہے۔ لاشوں کو پشین کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ قتل کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز