چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبھارت سمارٹ فون کا پہلے سے انسٹال شدہ ایپ ہٹانے پر غور

بھارت سمارٹ فون کا پہلے سے انسٹال شدہ ایپ ہٹانے پر غور

نئی دہلی (ہمگام نیوز ) بھارت کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی جاسوسی اور صارف کے ڈیٹا کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کے باعث ان نئے قوانین پر غور کر رہی ہے۔

پہلے سے انسٹال شدہ ایپلی کیشنز ایک کمزور سیکیورٹی پوائنٹ ہوسکتی ہیں جو پہلے ہی موبائل میں انسٹال ہوتے ہیں جس کو چین سمیت کوئی بھی دوسرا ملک اس کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت زیادہ تر اسمارٹ فونز پہلے سے انسٹال شدہ ایپلی کیشنز کے ساتھ آتے ہیں جنہیں ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا ۔

بھارت نے چین کے ساتھ 2020 میں ہونے والے سرحدی تصادم کے بعد سے چین کے کاروبار کی جانچ میں تیزی کی ہے اور ٹک ٹاک سمیت 300 سے زیادہ چینی ایپلی کیشنز پر پہلے ہی پابندی لگائی ہے۔اس کے علاوہ بھارت نے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی جانچ میں بھی تیزی کی ہے۔

عالمی سطح پر بھی کئی ممالک نے چینی کمپنیوں جیسے ہواوے اور ہائک ویژن سے ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے کیوں کہ انہیں خدشہ ہے کہ بیجنگ ان کمپنیوں کو غیرملکی شہریوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔ البتہ چین ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز