جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںداعش کیخلاف جنگ جاری ،کرد ملیشیا نے کوبانی کی اہم پہاڑی پر...

داعش کیخلاف جنگ جاری ،کرد ملیشیا نے کوبانی کی اہم پہاڑی پر دوبارہ قبضہ کر لیا

انقرہ (ہمگام نیوز)دولت اسلامیہ کےخلاف لڑنے والے کرد جنگجووں نے کہا کہ انہوں نے شام اور ترکی کے قریب واقع جنگی اعتبار سے اہم چوٹی ، ٹال شیر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرد جنگجووں نے یہ پیش رفت امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے بعد کی ہے۔ اس اہم چوٹی پر دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے دس روز قبل قبضہ کر لیا تھا۔ دریں اثنا امریکی صدر باراک اباما دولت اسلامیہ کے خلاف موثر کارروائی کے لیے آج بیس سے زائد ممالک کے فوجی سربراہان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس اہم اجلاس کے بارے میں نامہ نگاروں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی سربراہی میں اتحاد قائم ہونے کے بعد یہ سب سے اہم اجلاس ہو گا۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم نے کہا کہ دولت اسلامیہ نے کرد جنگجووں کے خلاف تین خود کش حملے بھی کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز