زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 21 مارچ کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کی سڑکوں پر دو ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جانبحق جبکہ 41 افراد زخمی ہوئے ـ
پری ہاسپٹل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور پہرہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (ایرانشہر) کے ایمرجنسی کے مینیجر ایراندگانی نے کہا: “پہرہ سے گھ (نیکشہر) جانے والی مسافر بس بزپیران ایمرجنسی اسٹیشن کے قریب الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد شدت زخم سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 40 زخمی ہوگئے ـ
اس ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو 11 ایمبولینسوں کے ذریعے پہرہ کے خاتم الانبیاء اسپتال منتقل کر دیا گیا ـ
اس کے علاوہ، ایک اور حادثے میں، دو گاڑیاں واش سے دزاپ/ زاہدان کے محور پر آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 11 افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ـ
ایرانی نئے سال کی تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی غیر محفوظ اور غیر معیاری سڑکیں اور ہجوم ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات اور اموات میں اضافے کا باعث بنا ہے۔