واشنگٹن ( ہمگام نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو رمضان المبارک کے آغاز پر چین کی ایغور اقلیت اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں “یکجہتی” کا اظہار کیا۔

 

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا، “امریکا اور اتحادی، مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں جو مسلسل ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، بشمول چین میں ایغور، برما میں روہنگیا، اور دنیا بھر میں ظلم و ستم کا سامنا کرنے والی دیگر مسلم کمیونٹیز۔”

 

بائیڈن نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین اور پاکستان میں سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “اس مقدس وقت کے دوران، امریکہ مشکلات اور تباہی کا شکار مسلم کمیونٹیز کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔”

 

https://twitter.com/POTUS/status/1638684490406174720?t=QdoqhnglhXx-6XuA0GvJMw&s=19

 

“آج خاص طور پر، ہم پرامن طریقے سے اور کھلے عام اپنے عقائد پر عمل کرنے، عبادت کرنے اور تبلیغ کرنے کے عالمی انسانی حق کو یاد کرتے ہیں۔”

 

بائیڈن کی جانب سے ایغور مسئلے کو اجاگر کرنا ، جن کے بارے میں امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ حکام ان کی نسل کشی کرہی ہے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان سخت تناؤ کے وقت سامنے آیا ہے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، ایغور مسلمانوں کو جبری مشقت کے کیمپوں میں بڑے پیمانے پر قید کیا جاتا ہے اور ان کی مذہبی ثقافت کے اظہار پر پابندی عائد ہے۔

 

بیجنگ اس کی تردید کرتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ نسلی اقلیت کو دبایا نہیں جا رہا ہے اور یہ کہ اس کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں حفاظتی اقدامات دہشت گردی کے خطرے کا جواب ہیں۔