شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایرانی آرمی نے بلوچ مظاہرین کو مارنے کی دھمکی دی ہے: عرب...

ایرانی آرمی نے بلوچ مظاہرین کو مارنے کی دھمکی دی ہے: عرب میڈیا رپورٹ

دبئی (ہمگام نیوز) عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے کمانڈر محمد خاکپور نے ” بلوچستان کے بعض قبائلی سربراہان اور علماء” کے ساتھ ملاقات میں ناقدین کو خبردار کیا کہ ” مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر حکام کی طرح خاکپور نے بھی بلوچستان میں مظاہرہ کرنے والوں کو “دشمن” قرار دے دیا”

 انہوں امریکہ اور اسرائیل پر ایران میں “مذہبی جنگ” کی حمایت کا الزام لگایا اور انہوں کہا بلوچستان می مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.

 دوسری جانب ایران میں بلوچ شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیسز ریکارڈ کرنے والے “حال وش” نیوز گروپ کی سالانہ رپورٹ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث ایرانی سال 1401 ھجری شمسی ( 20 مارچ 2022 سے 19مارچ 2023) میں 628 بلوچ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 182 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی گئی، 167 شہریوں کو سرکاری اہلکاروں نے فائرنگ کرکےقتل کردیا، 82 کو جلا دیا گیا، 76 کو “نامعلوم مسلح افراد” نے قتل کیا اور زاہدان اور خاش میں خونی جمعہ”بلڈی فرائیڈے” میں 121 بلوچ مظاہرین کو احتجاج کے دوران ایرانی فورسز نے براہ راست فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

  بلوچستان کے دارالحکومت میں گزشتہ سال 30 ستمبر 2022 کو “بلڈی فرائیڈے” کے نام سے مشہور واقعے میں ایرانی فورسز نے مکی مسجد زاہدان کے اردگرد ایک سو سے زائد بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کر کے شہید کیا اور 400 مظاہرین کو زخمی کر دیا۔

 گزشتہ سال “نامعلوم مسلح افراد” کے ہاتھوں 76 بلوچ شہریوں کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے، ” حال وش ” کی رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ بلوچستان میں مہلک اور خونی تنازعات کو بڑھانے میں ایرانی سیکورٹی اداروں کا “براہ راست کردار” ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز