پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںگلگت: نشے میں دھت پاکستان آرمی کے میجر کی گاڈی نے 6...

گلگت: نشے میں دھت پاکستان آرمی کے میجر کی گاڈی نے 6 بچوں کو کچل دیا

گلگت (ہمگام نیوز) مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ عید کے روز پاکستانی فوج کے میجر نشے میں دھت ہو کر فل سپیڈ میں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی بھگا رہے تھے، گاڑی بےقابو ہو کر سڑک کنارے بیٹھے چھے بچوں پر چڑھا دی۔

واقعے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق ہو گئے اور دو شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں زندگی اور موت کے کش مکش جوجھ رہے ہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں عید کے کے بچے دکان سے چیز لے کر سڑک کنارے واپس آ رہے تھے، فوجی میجر کی گاڑی بےقابو ہوئی اور بچوں کو کچل ڈالا۔

مقامی ذرائع کے بقول فوج اپنے میجر کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی اور لواحقین کو ڈرا دھمکا کر خاموش کروا دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے خاموشی سے زبردستی چار بچوں کی نماز جنازہ پڑھ کر دفن کر دیا گیا اور باقی دو کے ہاتھ پاؤں ٹوٹ گئے جو موت اور زندگی کے کش مکش میں جوجھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز