جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبیرجند جیل میں ایک خاتون سمیت تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی...

بیرجند جیل میں ایک خاتون سمیت تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی

بیرجند( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بیرجند جیل میں پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جس میں ایک خاتون سمیت دو دیگر سزائے موت پانے والے قیدیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

بیرجند جیل پھانسی پانے والی بلوچ خاتون قیدی کی شناخت 39 سالہ “مدینہ سبزواں” ولد غلام محمد شیبک ہے جو کہ زاہدان کے شیر آبا گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے جنکے پانچ بچے بھی ہیں ۔

اور پھانسی پانے والے دوسرے کی شناخت قیدی 47 سالہ “عبداللہ زاروزھی ولد زوان خان ہے جس کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے اور وہ ضلع زابل کے سرحدی گاؤں ملیک کا رہنے والا بتایا جاتا ہے ان دونوں کی تصدیق خبر رساں ایجنسی حال وش نے کی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق ان دونوں شہریوں کو منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 جب کہ گزشتہ روز 30 اپریل کو پھانسی پانے والوں میں سے ایک 33 سالہ “محمد شیبک ولد سعید ہے جو کہ زاہدان کے علاقے کریم آباد کا رہائشی تھا، جس کا مدینہ سبزواں کا قریبی رشتہ داروں تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز