شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںچابہار: بلوچ رہائشیوں پر قابض ایرانی آرمی اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ہاتھوں...

چابہار: بلوچ رہائشیوں پر قابض ایرانی آرمی اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ہاتھوں تشدد، گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز یکم مئی کی شام کو فوج قابض ایرانی آرمی اور چابہار و ایرانشہر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے چابہار شہر کے مضافات میں واقع مراد آباد کمب کے مضافاتی علاقے پر چھاپہ مارا اور مکینوں پر حملہ کرکے ان پر تشدد کیا اور شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیے گئے جس کئی بلوچ شہری زخمی ہوگئے ـ

بتایا جاتا ہے کہ ان فورسز ہاؤسنگ فاؤنڈیشنگ نے بلوچوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے اس علاقے پر حملہ کیا تھا اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ـ

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی گاڑڈز آئی آر جی سی اور بعض مقامی ایجنٹوں نے رات دس بجے کے قریب چابہار کے پسماندہ ترین علاقے کُمب میں گئے اور ایک رہائشی مکان کو مسمار کرکے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے جس سے خواتین اور بچے شدید زخمی ہوگئے ـ

 

قابل ذکر ہے کہ آرمی اہلکار کی اس کارروائی سے ایک شخص کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے اور اس کارروائی کے خلاف لوگوں کے احتجاج کیا جس سے فوجی دستے اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو اس جگہ سے نکلنا پڑا۔

 

واضح رہے کہ قابض ایرانی حکومت کے سامراجی منصوبوں جیسا کہ آبادی اور علاقائی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ساحلوں پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ایرانی حکومت نے کئی بلوچوں کے گھروں کی مسماری اور تباہی کے ساتھ بلوچ عوام کی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز