جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںپاکستان کا سابق وزیرِ اعظم عمران خان ملک کے دارالحکومت میں گرفتار

پاکستان کا سابق وزیرِ اعظم عمران خان ملک کے دارالحکومت میں گرفتار

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

پاکستان کی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے۔ پولیس تشدد سے زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد نیب پنڈی کے حوالے کردیا گیا نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کو نیب آفس منتقل کر دیا جس کے بعد پولی کلینک میں ان کے میڈیکل کے لیے درخواست دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز