جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںپنوج: قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں چار بلوچ نوجوان گرفتار ،...

پنوج: قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں چار بلوچ نوجوان گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

پنوج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوج میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے چار بلوچ نوجوانوں کو تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 19 مئی کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے چار بلوچ نوجوانوں کو پنوج میں شدید تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 ان حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت 17 سالہ ارمان اربابی ولد احمد اور 17 سالہ نیما اربابی ولد جان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

 حراست میں لیے گئے دیگر دو نوجوانوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 ایک باخبر ذرائع نے بتایا: “انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گزشتہ شام ان دو نوجوانوں کو گرفتار کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 اس ذرائع نے مزید کہا: “ان نوجوانوں کی گرفتاری کی وجہ فنوج میں حالیہ احتجاجی مظاہرے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز