کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے ترجمان میرک بلوچ نے گوادر کے قریب جیونی ائیرپورٹ اور ریڈار پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے قریب واقع جیونی ائیرپورٹ پہ اور اس کے ساتھ نصب ریڈار پہ حملہ کرکے اسے تباہ کردیا اور ساتھ ہی وہاں موجود اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں معتدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں اور اس کے علاوہ ایک انجینئر کو ہمارے سرمچاراپنے ساتھ لے گئے اور اسے بھی بعد میں قتل کردیا ، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے
میرک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی کونے میں بلوچوں کے استحصال کی خاطر کسی بھی منصوبے کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، اور گوادر وبلوچستان کے مختلف جگہوں پہ قابض پاکستان چین کی مدد سے جس استحصالی منصوبوں پہ گامزن ہے ان پہ بلوچ لبریشن آرمی نے پہلے بھی حملے کئے ہیں اور ہمارے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
بی ایل اے کے ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرزمین پہ چین اپنی توسیع پسندانہ عزائم سے باز رہیں اور ساتھ ہی گوادر پروجیکٹ، سیندک و ندر کیرتھر پروجیکٹ پہ اپنی مدد و تعاون پہ نظر ثانی کرکے ان سے دستبردار ہوجائیں بصورت دیگر بی ایل اے بلوچ عوام کی مرضی و منشا و مرضی کے خلاف اور استحصال پہ مبنی منصوبوں پہ اپنے حملے جاری رکھے گی
میرک بلوچ نے کہا کہ ہماری جنگ ایک آزاد و، پرامن اور انصاف پہ مبنی بلوچ سماج کے قیام تک جاری رہے گی