زابل ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق، آج بروز بدھ صبح سویرے، زابل جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ
پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 45 سالہ “امیر ناروہی ولد خان محمد ہے جو جی زھک شہر کے گاؤں باباجی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق امیر کو 2018 میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے الزامات سے انکار کرنے کے باوجود اسے زابل کی انقلابی عدالت میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ، امیر کے اہل خانہ اس کی پھانسی سے قبل گزشتہ روز ان سے ملاقات میں کامیاب ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان سمیت ایران کی 13 جیلوں میں 29 اپریل سے لے کر آج تک دو خواتین سمیت 42 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔