تہران( ہمگام نیوز ) بیلجیئم کی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی سفارت کار اسد اللہ اسدی کے بدلے میں ایران کی طرف سے مزید تین یورپی باشندوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ قیدیوں کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر ایران نے گزشتہ ہفتے بیلجیئم کے امدادی کارکن اولیور وینڈیکاسٹیلی کو بھی رہا کردیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک ڈینش شہری اور آسٹریا اور ایران کی دوہری شہریت رکھنے والے دو افراد کو رہا کیا جارہا ہے۔

خیال رہے ایران کے اسد اللہ اسدی کو 2021 میں بیلجیئم میں فرانس میں بم کی ناکام سازش کے سلسلے میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بیلجیئم کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ڈینش شہری کو نومبر 2022 میں خواتین کے حقوق کے مظاہروں کے سلسلے میں ایران میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف 2 دوہری شہریت رکھنے والوں شہریوں کو جنوری 2016 اور جنوری 2019 میں غلط طریقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے تبادلہ میں ثالثی کرنے پر عمان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ رہا کیے جانے والے تین یورپی شہریوں کو عمان لے جایا جارہا۔ طبی ٹیسٹ کے بعد تینوں کو بیلجیئم کے میلس بروک کے فوجی ایئرپورٹ لے جایا جائے گا