موغادیشو ( ہمگام نیوز) صومالیہ کے مشرقی لوئر شبیل کے علاقے جنالے کے نواحی گاؤں میں بارودی مواد پھٹنے سے 27 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک پرانے بم کی باقیات کے پھٹنے سے جان کی بازی ہارنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 53 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ صومالیہ میں اکثر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری زیادہ تر الشباب نامی تنظیم لیتی ہے، الشباب اسلامی عسکریت پسندوں کا ایسا گروہ ہے جو القاعدہ کا اتحادی ہے اور صومالیہ میں 10 سال سے جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے۔