تہران ( ہمگام نیوز) مہ آباد کی رہائشی اور تہران یونیورسٹی آف آرٹس کی طالبہ مائدہ آدمی مکری کو قابض ایرانج حکومتی فورسز نے اغوا کر لیا۔ ان کے ساتھ کئی اور طالب علموں کو بھی اغوا کیا گیا جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ہینگاؤ کی موصولہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ17 جون 2023 کو تہران یونیورسٹی آف آرٹس کی ایک کرد طالبہ مائدہ آدمی مُکری کو سرکاری فورسز نے یونیورسٹی کے کیمپس کے ایریا نیشنل گارڈن کے سامنے سے اغوا کر لیا۔

اس یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے مطابق آج تہران یونیورسٹی آف آرٹس کے کم از کم دس دیگر طلباء کو یونیفارم والی سرکاری فورسز کی بغیر لائسنس والی گاڑیوں کے ساتھ اغوا کر لیا گیا اور متعدد طلباء کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ واقعہ اس وقت ہوا جب تہران یونیورسٹی آف آرٹس کے متعدد طلباء نے حال ہی میں ماسک اور حجاب پہننے کے لازمی جز خلاف احتجاج کیا تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تہران یونیورسٹی آف آرٹس کے طلباء نے موجودہ صورتحال اور یونیورسٹی کے ماحول کی حفاظت کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کیا تھا۔