کیچ (ہمگام نیوز) مند سے پانچ ماہ قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 فروری کو مند کے علاقے گواک سے لاپتہ ہونے والے نوجوان حاصل ولد صمد بازیاب ہوکر گھر پہچ گئے۔
یاد رہے کہ لاپتہ ہونے والے نوجوان کو 16 فروری کو رات کی تاریکی میں فورسز نے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو زد کوب کرنے کے بعد اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔