کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ شال زون کی جانب سے ایک روزہ بُک فیئر بمقام ایکسیلنس کوچیچنگ اکیڈمی کوئٹہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے منسلک افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کتابیں خریدا اور بی ایس ایف شال زون کے ساتھیوں کے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کتابیں ہمیں وہ تمام علم فراہم کرتے ہیں جس کی ہم تلاش کرتے ہیں، اپنی شخصیت کا مجسمہ بناتے ہیں، اور ہماری سمجھ کے ساتھ ساتھ ہماری مواصلات کی مہارت کو بھی تیز کرتے ہیں۔ کتابوں کا مطالعہ ہمیں دوسروں کے تجربات سے سیکھنے میں مدد کرتا ہے اور زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے
اُنھوں نے مزید کہا وہ قومیں جو قلم و کتاب کو اپنا ہتھیار بناکر اپنے منزلِ مقصود کی طرف گامزن ہوتے ہیں تو دنیا کی بڑی بڑی چٹانیں بھی اُن کو روک نہیں سکتے اور اس قوم کو کبھی کوئی طاقت کے ذریعے غلام نہیں بناسکتا ہے