جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںبساک کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد، منتشر سیاسی گراؤنڈ کی بحالی کیلئے...

بساک کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد، منتشر سیاسی گراؤنڈ کی بحالی کیلئے اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بی ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کو انکی تیسری کونسل سیشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ و مرکزی کمیٹی کے اراکین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو یکجاہ کرنے اور منتشر سیاسی گراؤنڈ کی بحالی کیلئے اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بساک کے ساتھ ماضی میں بھی تنظیم نے اتحاد کرکے اجتماعی مسائل پر جدوجہد کی ہے۔ اور آئندہ بھی کسی بھی قوم پرست اور ترقی پسند سوچ رکھنے والے تنظیم سے سیاسی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد پر تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے مسائل اور پیچیدگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم قوم پرست طلباء تنظیموں کے اتحاد کو ناگزیر سمجھتے ہیں اس ضمن میں تنظیمی قیادت کسی بھی مثبت پیشرفت کے لئے تیار ہے اور ساتھی طلبا تنظیموں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عصر حاضر میں بلوچ نوجوانوں کو مختلف حربوں سے تعلیمی سیاسی اور معاشی پسماندگی کا شکار بناکران کی سیاسی آواز کو منتشر کی جارہی ہے جس کیلئے واحد حل بلوچ طالبعلموں کی شعوری آبیاری کرکے انہیں سیاسی جدوجہد میں شامل کرنا ہے۔

آخر میں انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بساک کا نومنتخب کابینہ بلوچ نوجوانوں کی سیاسی و شعوری آبیاری اور انہیں متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز