چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںوڈھ، سردار اختر مینگل اور شفیق مینگل کی مسلح جتھیں مورچہ زن،بازار...

وڈھ، سردار اختر مینگل اور شفیق مینگل کی مسلح جتھیں مورچہ زن،بازار بند

خضدار (ہمگام نیوز) پارلیمانی جماعت بی این اپی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے بدنام زمانہ سرغنہ شفیق مینگل کے مسلح جتھیں ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہوگئے ہیں۔

ہمگام نیوز کی جانب سے اکھٹا کی جانے والی تفصیلی رپورٹ کے مطابق پچھلے دو روز سے وڈھ اور گرد و نواح کے حالات مسلسل دو مسلح جتھوں کے کنٹرول میں ہیں۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور بدنام زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ شفیق مینگل کے مسلح جتھیں وڈھ میں ایک دوسرے کیخلاف مسلح مورچہ زن ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت جھڑپیں ہوسکی ہے جس سے بازار کو خطرے کے پیش نظر مکمل طور ہر بند کروا دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شفیق مینگل کے مسلح جھت کے کارندوں نے اختر مینگل کے رہائش گاہ کا مکمل گھیراؤ کیا ہے جب کہ سردار اختر مینگل کے مسلح حامیوں کی جانب سے بھی شفیق مینگل کے رہائش گاہ کا محاہرہ جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اندرونی سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقے سے مسلسل وڈھ کی جانب سے مسلح افراد کی آمد کا سلسل بھی جاری ہے جس سے حالت سخت پیچیدہ ہیں۔

اسکے علاوہ پارلیمانی ایک اسلامی جماعت نے دونوں فریقین سے بطور ثالث صلاح کا کردار ادا کرنے کیلئے ملاقاتیں کی ہیں تاہم مکمل ناکام ہوچکی ہیں جس سے مسلح افراد کا کنٹرول جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق سردار اختر مینگل اور شفیق مینگل اپنے اپنے رہائش گاہ پر محسور ہوکر مسلح افراد کے ہاتھوں نظر بند ہیں تاہم دیگر ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

کاروباری حضرات نے قبیلے کے آپسی کشیدہ صورتِ حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولاتی نظامِ زندگی درہم برہم ہے جب کہ سرکاری حکام خاموش تماشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز