کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 2 دن میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے۔
بلوچستان کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بیشترعلاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ـ میدانی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے ـ
بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگامحکمہ موسمیات کے مطابق رات کو قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب، بارکھان، پنجگور،خضدار میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔