زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق دزاپ جیل کے 9ویں وارڈ میں قید ایک جسمانی طور پر معذور بلوچ شہری “منصور دہمردہ” کی جسمانی حالت، جسے محکمہ انٹیلی جنس کی فورسز نے 3اکتوبر 2022 کو گرفتار کیا تھا اور سزائے موت سنائی گئی تھی, تشدد کے بعد زخمی ہونے سے انفیکشن کی وجہ سے پاؤں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ منصور کے گھٹنے کے اوپر والے حصے میں ٹیومر تھا جو دوران حراست قابض سیکیورٹی اہلکاروں کے تشدد اور طبی امداد کی عدم فراہمی اور دانستہ طور پر نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے زخمی ہوکر خون بہہ گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق اب یہ انفکشن ہو چکا ہے اور یہ زخم تکلیف دہ ہے اور اس کے لیے چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
منگل، 3 جنوری، 2022 کو منصور دہمردہ کو زاہدان میں شاہد نوری عدالت کی دوسری فوجداری شاخ نے “زمین پر بدعنوانی” کے الزام میں موت کی سزا سنائی اور زاہدان جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا ـ منصور کو گزشتہ سال زاہدان سے خاش جانے والی سڑک پر ٹریفک چوکی سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ شخص کو انٹیلی جنس حراستی مرکز میں 10 روز تک شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کے دانت اور ناک ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق منصور نے عدالت میں جج سے کہا کہ “میں نے صرف تین پتھر پھینکے اور ایک ٹائر کو آگ لگائی” جس پر جج نے جواب دیا، “جو بھی علی خامنہ ای کی حکومت کے خلاف احتجاج کرے گا اسے موت کی سزا دی جائے گی۔”