شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںخاران، ایف سی کے ہاتھوں اسداللہ سیاپاد نامی نوجوان لاپتہ

خاران، ایف سی کے ہاتھوں اسداللہ سیاپاد نامی نوجوان لاپتہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح مین خاران بازار نزد شاجی وحید کپوتر فروش والے کے دکان کے سامنے سے قابض دیشت گرد ایف سی کے اہلکاروں نے اسداللہ سیاپاد والد کمال خان سیاپاد نامی شخص کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ہمرا لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اج صبح خاران شہر کے وسط بازار مسجد و شاجی وحید کپوتر فعوش کے دکان کے قریب قابض دہشت گرد پاکستانی فورس ایف سی کے متعدد اہلکاروں نے اسداللہ سیاپاد ولد کمال خان نامی شخص کو جبری طور پر لاپتہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

اسداللہ سیاپاد ولد کمال خان راسکوہ ایری کلگ کا رہائشی ہے

اسداللہ سیاپاد ولد کمال خان کے رشتہ داروں کے مطابق اسد اللہ پیشے کے لحاز سے دھاڈی دار مزودر ہیں اور اپنے گھر کے واحد کفیل تھے جنہیں ریاستی اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے اسداللہ کو جبری تشدد کا نشانہ بناکر جبری طور پر لاپتہ کیا ۔

واضع رہے کہ خاران سمیت بلوجستان بھر میں قابض ریاست کی طرف سے جبری گمشدگیوں کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے اور اس سے پہلے خاران شہر سے خالد نواب، صدام بلوچ، آصف، محمود شاہ، رحیم الدین، اور شاہ فہد بلوچ سمیت کئی نوجوان لاپتہ کئے گئے ہیں۔ جن کا تا حال کوئی اتا پتا نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز