شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeانٹرنشنلیونان کشتی حادثے میں کوٹلی سے تعلق رکھنے والے 166 نوجوانوں کے...

یونان کشتی حادثے میں کوٹلی سے تعلق رکھنے والے 166 نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق

میرپور (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثے میں اب تک کوٹلی سے تعلق رکھنے والے 166 نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس میر پور خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں مزید 88 لاپتہ نوجوانوں کے والدین نے رابطہ کیا ہے اور 50 دیگر لاپتہ نوجوانوں کا ڈیٹا علاقائی سطح پر لوگوں کی مددسے جمع کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حادثے کے فوری بعد لاپتہ افراد میں سے 28 نوجوانوں کے اہلخانہ نے رابطہ کیا تھا، اب تک کوٹلی کے لاپتہ کل 166 نوجوانوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ورثا قانون کے ڈر سے سامنے نہیں آرہے، لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے، لاپتہ نوجوانوں کے والدین پولیس کو معلومات فراہم کریں ہم ان کی مدد کریں گے۔

 انہوں کہا کہ لاپتہ نوجوانوں میں سے کچھ ابھی یونان کی جیل میں اور کچھ تفتیش کے مراحل میں ہیں۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی کشتی 14 جون کو یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز