شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںزاہدان میں گھر سے نکلنے کے بعد بلوچ نوجوان لاپتہ

زاہدان میں گھر سے نکلنے کے بعد بلوچ نوجوان لاپتہ

زاہدان (ہمگام نیوز) گزشتہ ہفتے 18 جون کو ایک بلوچ نوجوان جو کہ زاہدان سے شیراز جا رہا تھا، سٹی ٹرمینل پر پہنچنے سے پہلے ہی لاپتہ ہو گیا تھا اور اب تک کسی بھی سکیورٹی ادارے یا ایجنسی نے اس کی تلاش کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت اویس شالی ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جو شیراز کے رہائشی ہیں ـ رپورٹ کے مطابق زاہدان شہر میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے دس دن بعد اویس شیراز میں اپنے گھر جا رہے تھے لیکن گھر سے نکلنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ان کا موبائل فون بند تھا اور اس کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ ان کے لواحقین سٹی ٹرمینل اور تمام سیکیورٹی اداروں میں گئے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ تاہم بلوچستان میں انٹرنیٹ کی خراب صورتحال کے سبب مزکورہ شخص لاپتہ ہونے کی خبر تاخیر سے میڈیا کو موصول ہوئی ـ

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2022 کی بغاوت کے دوران بڑی تعداد میں بلوچ شہریوں کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے ، اور ان میں سے کئی کی قسمت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز