چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeانٹرنشنلاسرئیل فلسطینی اتھارٹی کے دھڑن تختہ کو روکنے کے لیے کام کرے...

اسرئیل فلسطینی اتھارٹی کے دھڑن تختہ کو روکنے کے لیے کام کرے گا:دفتر نیتن یاہو

تل ابیب( ہمگام نیوز ) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے اتوار کے روز فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت مغرب کی حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کوروکنے کے لیے کام کرے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نیتن یاہواور ان کے وزیردفاع کابینہ کے سامنے “فلسطینی علاقے میں شہری صورت حال کو مستحکم کرنے کے اقدامات” پیش کریں گے لیکن اس نے بیان میں مزید کوئی تفصیل نہیں دی ہے۔

اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کر رہا ہے جہاں صدر محمود عباس کے زیرقیادت فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو محدود خودمختاری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز