سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںسوئی سے مزید دو بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

سوئی سے مزید دو بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) پچھلے چار روز سے مسلسل سوئی کے علاقے رئیس توخ میں پاکستان آرمی کی فوجی بربریت جاری ہے۔

گزشتہ شام پاکستان آرمی نے رئیس توخ کے مقام پر اپنے جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے گھروں پر حملے کیے جہاں خواتین و بچوں پر تشدد کرکے لوٹ ماری کی گئی۔

ریاستی فورسز اور اسکے خفیہ اداروں نے دو مزید نوجوانوں کو اغواء کرکے جبراً لاپتہ کیا ہے جسکی شناخت سواگل ولد پونہال بگٹی اور حسینو ولد بختیار بگٹی کے نام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران جاری فوجی بربریت کے دوران جبراً لاپتہ ہونے والے بلوچ فرزندوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جن میں ایک بزرگ باپ دو بیٹوں سمیت شامل ہے۔

جبراً گمشدہ افراد میں والد وڑیرہ روشن بگٹی، انکے بیٹے منشی بگٹی، دوسرے بیٹے احمد علی بگٹی، سواگل ولد پونہال بگٹی اور حسینو ولد بختیار بگٹی شامل ہیں۔

جب کہ ریاستی فورسز مقامی آبادیوں اور انکے کھیتیوں پر مسلسل ماٹر گولے فائر کررہا ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز