پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںخضدار کا رہائشی بلوچ نوجوان کوئٹہ شہر سے لاپتہ

خضدار کا رہائشی بلوچ نوجوان کوئٹہ شہر سے لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے بلوچ نوجوان محمد رضوان ولد محمو رمضان نتھوانی بلوچ 4 جولائی 2023 کو لاپتہ ہوگئے ہیں۔

لاپتہ ہونے والا بلوچ نوجوان محمد رضوان بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقے کٹھان کے مقام بالینہ کے رہائشی ہیں۔

لواحقین کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کا آخری لوکیشن سریاب روڈ نزد ڈگری کالج بتایا جارہا ہے تاہم اسکے بعد سے اسکا موبائل نمبر مسلسل بند آرہا ہے جب کہ پولیس تھانے سے بھی کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

بلوچستان میں نوجوانوں کی جبراً گمشدگیوں میں ریاستی ادارے ملوث پائے جاتے ہیں تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نوجوان کو بھی ریاستی خفیہ اداروں نے جبراً لاپتہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز