پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںزاہدان و خاش سے قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بچہ سمیت دو...

زاہدان و خاش سے قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بچہ سمیت دو بلوچ شہری گرفتار

زاہدان / خاش (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق 17 جولائی کو دزاپ ہیلتھ بلیوارڈ کے علاقے میں مکی مسجد کے ایک بلوچ طالب علم کو سادہ کپڑوں میں ملبوس قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ

اس گرفتار بلوچ طالب علم کی شناخت 24 سالہ ناصر بلوچ کے نام سے بتائی گئی ہے جس کا تعلق ضلع تلنگ، کسرکند سے ہے۔ دوسری جانب خاش سے ابوذر ریگی نامی بلوچ بچے کو قابض ایرانی حکومتی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ 15 جولائی 2023 کو خاش شہر سے ایک 13 سالہ بلوچ بچے ابوذر ریگی کو قابض ایرانی سرکاری فورسز نے گرفتار کر لیا ہے ۔

بلوچ ایکٹوسٹ کمپین کے مطابق ابوذر ریگی کو سرکاری فورسز نے خاش شہر کے ضلع علیمہ میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ـ

 اس 13 سالہ بچے کی گرفتاری کو چار دن گزر چکے ہیں، ابھی تک سرکاری اداروں کے حراستی مرکز میں اس کی گرفتاری کے حالات اور جگہ کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز