شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوسٹل ہائی وے پر کوچز میں حادثہ،ڈرئیور اور کلینر جاں بحق

کوسٹل ہائی وے پر کوچز میں حادثہ،ڈرئیور اور کلینر جاں بحق

کیچ (ہمگام نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ، دو افراد جاں بحق۔ تربت سے کراچی جانے والی الطلال کوچ کو سوڈ ڈیم کے قریب سامنے آنے والی العثمان کوچ نے ٹکر ماردی۔

اطلاع کے مطابق کوسٹل ہاوے پر سوڈ ڈیم کے نزدیک ال طلال کوچ پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے کھڑی تھی جس کے ڈرائیور اور کلینر بس کے ٹائر تبدیل کررہے تھے۔

اسی اثنا میں کراچی سے گوادر آنے والی العثمان کمپنی کی نائٹ سروس کوچ نے اسے سامنے سے ٹکر ماردی جس سے الطلال کوچ کے ڈرائیور استاد عبید خان ولد معیارخان اور کلینر وحید احمد ولد پنڈوک بلوچ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ دونوں کا تعلق رئیس گوٹھ کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز