یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکولواہ میں اعتراف جرم کے بعد ریاستی مخبر کو ہلاک کیا۔ بی...

کولواہ میں اعتراف جرم کے بعد ریاستی مخبر کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں دشمن فوج کے ایک اہم ایجنٹ شاکر ولد حسین کو سرمچاروں نے حراست بعد ہلاک کیا۔

ترجمان کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے اہم ایجنٹ شاکر کو سرمچاروں نے 12 جولائی میں گرفتار کیا،دشمن فوج کے معاون کارکو جہد آزادی کے خلاف اعتراف جرائم کے بعد 17 جولائی کو موت کی سزا دی گئی۔

ترجمان کے بقول مذکورہ ریاستی ایجنٹ کافی عرٖٖصے سے سرگرم تھا،بیس سے زائد ساتھیوں کی شہادت میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں فوجی آپریشن میں براہِ راست دشمن پاکستانی فوج کا معاون کار تھا۔

ترجمان نے کہا کہ چند پیسوں کی خاطر یہ ایجنٹ کئی افراد کی جبری گمشدگیوں میں ملوث تھا، بعد حراست اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا، اسکے نیٹ ورک کی پوری تفصیل تنظیم کے پاس موجود ہے۔ مذکورہ ایجنٹ کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ تنظیم بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز، اور انکے معاون کاروں کا ساتھ نہ دیں اور ایسے افراد سے دور رہیں،جو بھی دشمن کا ساتھ دے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز