سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں طوفانی بارشیں، 6 افراد جاں بحق ،13 زخمی

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، 6 افراد جاں بحق ،13 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتِ حال ہے۔

رپورٹس کے مطابق بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے ، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گِر گئے اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئیں۔

آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہا تیز ہوگیا،حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہیںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ،مکران ، ڈیرہ بگٹی ،لورالائی، قلات، نصیرآباد، سبی اور مکران میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

دریاں میں تیز بہا اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز