ابوظہبی( ہمگام نیوز ) امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ ابوظبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید آل نہیان انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی تھے۔

صدارتی ایوان نے تین دن کے لیے سرکاری سوگ اور اماراتی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

مرحوم ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن اور میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظہبی) چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

22 جولائی کو، ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے، صدارتی دربار نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید “صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔