قم ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایران کے شیعہ مذہبی مرکز قم کے مرکزی جیل میں ایک قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق

شہر اراک سے تعلق رکھنے والے حمید عسگرینیا نامی قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے قبل ازیں “ریپ” کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، قم کی مرکزی جیل میں پھانسی دی گئی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اتوار 30 جولائی 2023 کو فجر کے وقت قم کی سنٹرل جیل میں اراک سے تعلق رکھنے والے حمید عسگرینیا کو پھانسی دی گئی۔

 واضح رہے کہ اس قیدی کو پہلے بھی “ریپ”، اغوا اور چوری جیسے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ایرانی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ اسے پہلے صویح جیل اور بعد میں قم جیل منتقل کرکے پھانسی دی گئی۔

 اس قیدی کی پھانسی کی خبر اس خبر کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی ذرائع ابلاغ میں سامنے نہیں آئی ہے