شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںایف بی ایم کی جانب 24 گھنٹوں کے نگران بیداری احتجاجوں کا...

ایف بی ایم کی جانب 24 گھنٹوں کے نگران بیداری احتجاجوں کا شیڈول جاری

کوئٹہ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موؤمنٹ پاکستان، ایران اور چین کے خلاف چوبیس گھنٹے چوکس رہے گی۔ یہ اعلامیہ پارٹی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ حیربیارمری کی جانب سے جو اعلان 4 اگست جاری کیا گیا تھا اس پر کل یعنی 12 اگست سے باقائدہ آغاز ہورہا ہے۔

ایف بی ایم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے پارٹی کے سربراہ حیربیارمری نے بلوچستان میں ایران، پاکستان اور چین کی جانب سے جاری مظالم اور بلوچ نسل کشی کیخلاف 24 گھنٹوں کی نگران بیداری احتجاج کیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق 24 گھنٹوں کی اس نگران بیداری احتجاجوں میں بلوچستان میں ہونے والے پاکستان اور ایرانی قبضے، مظالم اور بلوچ نسل کشی پر چین کی مکمل پشت پناہی پر مکمل آگہی مہم چلائی جائے گی۔

احتجاج کے طے شدہ تاریخیں اور مقامات درجِ زیل ہیں؛

 ہیلسنکی، فن لینڈ: 12 اگست

 دی ہیگ، نیدرلینڈز: 16 اگست

 لندن، برطانیہ: 17 اگست

 نیویارک، امریکہ: 18 اگست

 وینکوور، کینیڈا: 20 اگست

 برلن، جرمنی: 18 اگست

اعلامیہ میں سب کو دعوت دیتے ہیں اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور بلوچ قوم کو درپیش اہم مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز