چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںخضدار،کوئٹہ،کیچ سے طالب علموں سمیت تین بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

خضدار،کوئٹہ،کیچ سے طالب علموں سمیت تین بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے تین مختلف شہروں خضدار، کوئٹہ اور کیچ سے طالب علموں سمیت تین معصوم بلوچ نوجوانوں کو پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے جبراً گمشدگی کا شکار بنا گئے۔

خضدار کے علاقے بازگیر سے رات گئے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے میٹرک کے طالب علم کامران ولد سومار خان سکنہِ مولہ خضدار کو اغواء کرکے جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

جبراً گمشدگی کا دوسرا واقعہ کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ہے جہاں شارجاہ ہوٹل پر پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے رینڈ مارا اور کیچ کے علاقے کولواہ سے تعلق رکھنے والے ایف ایس سی کا نوجوان طالب علم قمبر ولد محمد کریم کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقے تمپ میں دازن کے مقام پر 12 اگست کی شب پاکستانی فورسز نے عام آبادی میں گھس کر خواتین و بچوں کو زدکوب کیا، اشیاء کی لوٹ ماری کی جب کہ ایک نوجوان مراد ولد عبدالکریم سکنہِ دازن تمپ کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز