پیرس ( ہمگام نیوز ) سائنسدان نے مردوں میں پائے جانے والے ’’وائے‘‘ کروموسوم کو پوری طرح سمجھنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کی مدد سے مردوں میں بانجھ پن پر وسیع پیمانے پر تحقیق کی راہیں کھل گئی ہیں۔ سائنس دانوں نے وائے کروموسوم کو ڈی کوڈ کرکے انسانی جینوم کو سمجھنے میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
بدھ کے روز محققین نے “Y” کروموسوم کی پہلی مکمل ترتیب کا انکشاف کیا جو دو جنس کا تعین کرنے والے کروموسوم میں سے ایک ہے۔ دوسرا کروموسوم “X” ہے۔ وائے کروموسوم خصوصی طور پر باپ سے مذکر اولاد میں منتقل ہوتا ہے۔
مرد وائے اور ایکس کروموسوم رکھتے ہیں اور خواتین ایکس کروموسوم کا جوڑا رکھتی ہیں۔
وائے کروموسوم پر موجود جین اہم تولیدی افعال کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ سپرم کی پیداوار اور اسی طرح کینسر اور اس کی شدت کے لیے جینیاتی حساسیت میں کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم یہ کروموسوم اپنی غیر معمولی پیچیدہ ساخت کی وجہ سے پہچاننا مشکل ثابت ہوا ہے۔
یو ایس نیشنل ہیومن جینوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق آرنگ رائے نے بتایا کہ میں اس کا کریڈٹ ترتیب دینے کی نئی تکنیکوں اور کمپیوٹیشنل طریقوں کو دینا چاہوں گا۔
نئی تحقیق سے بنایا گیا نقشہ آخر کار وائے کروموسوم کوڈ پر پہلی مکمل نظر فراہم کر رہا ہے۔ یہ کروموسوم کی لمبائی کے 50 فیصد سے زیادہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے قبل کروموسوم کا یہ حصہ نقشوں سے غائب تھا۔ واضح رہے ایکس کروموسوم کی مکمل ترتیب 2020 میں شائع ہوئی تھی۔