شنبه, می 11, 2024
Homeخبریںڈپریشن اور کم خوابی کا باہمی ربط

ڈپریشن اور کم خوابی کا باہمی ربط

لندن: (ہمگام نیوز) دنیا بھر میں اس وقت تین کروڑ افراد ڈپریشن میں مبتلا ہیں جبکہ ان میں سے 75 فیصد بے خوابی کا شکار ہیں۔ اس حوالے ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے جس سے ذہنی حالت میں بگاڑ پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

نیند کی کمی اور ڈپریشن کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ بے خوابی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ ڈپریشن سے جان چھڑائی جا سکے۔

کم خوابی سے گھبراہٹ میں اضافہ:

وہ افراد جو انگزائٹی کا شکار ہیں، انہیں بھی عام طور پر کم خوابی کی شکایت رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ کم خوابی کا شکار لوگ درحقیقت مستقل طور پر خطرے کی زد پر ہوتے ہیں۔

نیند کے معیار کو بہتر کیسے کریں؟

جن افراد کو نیند کی کمی کا سامنا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے روز مرہ کے معمولات میں تبدیلی لائیں تاکہ نیند کے معیار کو بہتر کیا جا سکے۔

کم خوابی کا شکار لوگ درحقیقت مستقل طور پر خطرے کی زد پر ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ذیل میں چند مفید مشورے پیش کیے جا رہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے نیند بہتر کی جا سکتی ہے۔

۔ نیند کے وقت کو مقرر کریں اور اس پر عمل کریں۔
۔ بہتر نیند کے لیے نظام تنفس کی مشق کو عادت کے طور پر اپنائیں۔

۔ سونے سے قبل کچھ دیر مطالعہ کریں۔

۔ سونے سے قبل سگریٹ نوشی اور کیفین کے استعمال سے گریز کریں۔

۔ دن کے وقت ورزش اور چہل قدمی کا اہتمام کریں۔

۔ بیڈ روم میں شور اور تیز روشنی سے اجتناب برتیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز