چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںکراچی: گمشدگیوں کا عالمی دن؛ لواحقین کا مظاہرہ و دھرنا

کراچی: گمشدگیوں کا عالمی دن؛ لواحقین کا مظاہرہ و دھرنا

کراچی (ہمگام نیوز) جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے مناسبت سے فریری ہال کے سامنے بلوچ، سندھی اور مہاجروں کے لاپتہ افراد کے لواحقین نے مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

مظاہرین میں لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین اور لاپتہ شبیر بلوچ کی ہمشیرہ سیما بلوچ شریک رہیں۔

مظاہرین میں ایچ آر سی پی (کراچی) کے ڈپٹی کو-آرٹینیٹر قاضی خضر، بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ بلوچ اور دیگر بھی شریک تھے۔

لاپتہ شبیر بلوچ کی ہمشیرہ سیما بلوچ نے دھرنے کی شرکہ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سات سالوں سے انہیں علم نہیں کہ انکا بھائی کہاں اور کس حال میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات سالوں کی طویل مدت میں انہوں نے انصاف کے ہر دروازے کو کٹکٹایا لیکن ہمیں مایوسی کے علاوہ اور کچھ نہیں ملا۔

سیما بلوچ نے کہا کہ اگر ہمارے بھائی مجرم ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اگر کوئی جرم ثابت ہوا تو کوئی بھی سزا ہمیں قبول ہے۔

لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین نے شرکہ سے خطاب میں کہا کہ آپ شرکاء کا تہِ دل سے شکریا جس کی جدوجہد سے لاپتہ افراد کے مسئلے کو کامیابی سے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپکی جدوجہد سے بہت سے خوش قسمت ماں یا بہنوں کے پیارے گھر لوٹے ہیں۔

سمی دین نے کہا کہ ریاستی اداروں کے لاپتہ افراد کے کیمشنوں پر توقعات رکھنا خود کو مایوس کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عالمی ادارے جو انسانی حقوق کے نام پر پنڈز لیتے ہیں اور بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں کیوں اس سنگین مسئلے پر خاموش ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

فیچرز