جموں (ہمگام نیوز) اننت ناگ ضلع میں بدھ کے روز دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران بھارت کے تین افسران، جس میں دو فوجی افسر سمیت جموں و کشمیر پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہلاک ہوگئے ہیں۔

تینوں اہلکار جن کی شناخت کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونچک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہماین بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق دہشت گردوں سے ابھی جھڑپیں جاری ہے، اب تک دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کا مزید کہنا ہے کہ

سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم جس میں فوج اور پولیس اہلکار شامل تھے، عسکریت پسندوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی زد میں آگئے۔

جنہوں نے دوپہر کے وقت اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے گڈول بستی میں گھنے کے درختوں کے پیچھے گھات لگا کر فوج پر حملہ کیا ہے۔

واضح رہے بھارت پر حملوں میں پاکستان کے تربیت یافتہ دہشت گرد کئی حملے کرچکے ہیں جس میں سیکڑوں بھارتی شہری اور سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔