دیواندره(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ کردستان میں گزشتہ ہفتے پیر سے بدھ تک، دیواندرہ سٹی میں 12 کرد شہریوں کو قابض ایرانی، انٹیلیجنس ایجنسی، پولیس اور فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سرکار اداروں کے ہاتھوں گرفتار شدگان کردوں کی شناخت آکو افراسیابی، علاءالدین فتحی، سامان خالدیان، آرمان سهرابی، خسرو فتحی، نوید احمدی، ادریس درستکار، فرزاد شیری، عابد مرادی، آرمان مرادی، کوروش عبدی و امید کریمی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آغاز سے 20 دنوں کے دوران 150 کرد شہریوں کو ایرانی سرکاری اداروں نے گرفتار کیا ہے، اور ان کی مکمل شناخت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہینگاو کے مطابق اوسطاً ہر دو دن میں 15 کرد شہریوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔