شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی ، سوئی سے ایک اور بلوچ فرزند لاپتہ

ڈیرہ بگٹی ، سوئی سے ایک اور بلوچ فرزند لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ہنگام نیوز )اطلاعات کے مطابق سوئی سے ایک اور بلوچ فرزند لاپتہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق لیاقت ولد پارو بگٹی کو اب سے کچھ دیر قبل قابض پاکستانی فوج نے سوئی کے ظفر کالونی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دو ہفتوں سے جاری ہے،قابض پاکستانی فوج نے اوچ کے قریب علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو زدوکوپ کیا ، اوچ کے ہی علاقے لاغر داوان سے مقامی لوگوں کے تین ٹریکٹر کو بھی فورسز نے اپنے تحویل میں لیا اور ان کو اپنی فوج کو راشن سپلائی کیلئے استعمال کررہا ہے ٹریکٹر کے مالکان کو کہا گیا ہے کہ فوج کو روشن سپلائی لیئے تیل وغیرہ کا خرچہ بھی وہ خود ہی کریں۔

دوسری طرف سوئی کے قریب سوناری مٹ کے علاقے میں ایک سکول پر بھی قبضہ کر کے اسے اپنے کیمپ میں تبدیل کریا ہے۔

جبکہ سوئی سے ہیلی کاپٹر بھی مسلسل درینجن، گنڈوئی اور آسرئی کے علاقوں پر گھوم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز